کیا ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے؟

قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے اضافے کی تجویز دی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا آنے والے چند روز میں آٹے کی قیمت کم ہونے والی ہے؟

ذرائع کا کہنا ہےکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا.

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button