پی آئی اے کا اپنی فلیٹ میں مزید دو طیاروں کا اضافہ

"عالمی وبا کورونا اور عالمی ہوا بازی کے حالات کے باعث پاکستان کی فضائی کمپنی گزشتہ 2 سال سے طیارےحاصل نہیں کرسکی تھی"

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائین( پی آئی اے ) کی فلیٹ میں مزید دو ائیربس طیاروں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے 2 طیارے حاصل کیے ہیں، لیزپر حاصل کیا گیا ایک اے 320 طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ دوسرا طیارہ چند روز میں پاکستان پہنچےگا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ پی آئی اےکی جانب سےحاصل کیے گئے دونوں طیارے 2017 ماڈل کے ہیں جو کہ پی آئی اے کے پرانے طیاروں کی جگہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے والی پہلی کمرشل ایئر لائن بن گئی

ترجمان پی آئی اے کےمطابق ، عالمی وبا کورونا اور عالمی ہوا بازی کے حالات کے باعث پاکستان کی فضائی کمپنی گزشتہ 2 سال سے طیارےحاصل نہیں کرسکی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حاصل شدہ طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرسکےگا۔

دوسری جانب اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے خصوصی طور پر پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ نئے طیاروں کاحصول اللہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button