الیکشن کمیشن کا الزام تراشی پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس دینے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں وزرا کو نوٹس جاری کیے جائیں تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزام تراشی پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن نثاردرانی، شاہ محمد جتوئی اوردیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپرالزام تراشی پر وزیراطلاعات فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا. اعلامیے کے مطابق اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر عائد الزامات پر اُن سے ثبوت مانگنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کے بعد اب فافن نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل پر سوالات اٹھادیے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوادچوہدری نے پریس بریفنگ میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزام تراشی کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں وزرا کو نوٹس جاری کیے جائیں تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر یلغار کردی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔

اس کے بعد وفاقی وزرا نے بھی پریس کانفرنس کی تھی جس میں بھی الزام تراشی کی گئی تھی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button