عمر شریف کی اسپتال میں لی گئی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں

وائرل تصویر میں عمر شریف کو اسپتال کے بیڈ پرتشویشناک حالت میں لیٹا دیکھا جاسکتا ہے

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی اسپتال میں لی گئی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عمر شریف کی مختلف تصاویر وائرل ہورہی ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مداح ان کی صحت کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

وائرل تصویر میں عمر شریف کو اسپتال کے بیڈ پرتشویشناک حالت میں لیٹا دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں عمر شریف کے چہرے پر لگی مختلف نلکیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ معروف کامیڈین کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizMasala (@showbizmasala)

والد دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں:بیٹا جواد عمر

خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، اہلیہ کی مداحوں سے دعا کی اپیل

اس سے قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔

وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

اس سے قبل کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی نجی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت کرچکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو کہ اداکار کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے بورڈ فیصلہ کریں گے، پاکستان میں دل کا علاج ممکن ہے لیکن فیصلہ ڈاکٹرز کو کرنا ہے، علاج کا فیصلہ ڈاکٹرز کو کرنے دیں ۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button