کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، آئندہ پانچ روز تک ہوگا گرمی کا تیز وار

صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے

کراچی: شہرِ قائد میں آئندہ 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 14 سے 16 ستمبر کے دوران موسم شدید گرم رہ سکتا ہے، اس دوران سمندری ہوائیں معطل اورگرم ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پینے کے پانی کے حوالے سے چشم کشا انکشافات، 62 فیصد پانی مضر صحت قرار

محکمہ موسمات کا بتانا ہے کہ اس وقت ہوا کا کم دباؤ راجستھان پر موجود ہے جب کہ ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن چکا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی شدت زیادہ ہے جس کے باعث 16 سے 18 ستمبر کے دوران شہر میں بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button