کُشتی کے دوران گردن ٹوٹنے سے پہلوان چل بسا، ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ اترپردیش کے علاقے مرادآباد میں پیش آیا

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کُشتی کے دوران دو پہلوان آپس میں گتھم گتھا تھے اور ایک پہلوان کی موت ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا گیا کہ ان میں سے ایک پہلوان کو دوسرے کی جانب سے زمین پر پٹخا گیا جس کی وجہ سے اس کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: چین میں ایک خاتون چالیس سالوں سے کیوں نہیں سوئی؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ اترپردیش کے علاقے مرادآباد میں پیش آیا جہاں مقامی پہلوان ساجد اور اترکھنڈ سے آئے مہیش کے مابین مقابلہ ہورہا تھا۔ کھیل کے دوران ساجد نے مہیش کو زمین پر گرایا جس سے اس کی گردن پر زور پڑا اور وہ ٹوٹ گئی۔

ساجد نے بے حال مہیش کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ بے سدھ پڑا رہا، بعدازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ مہیش اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ ڈاکٹروں نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ آیا مہیش کی موت کا سبب گردن ٹوٹنا تھا یا کسی اور وجہ سے اس کا انتقال ہوا۔

وڈیو بشکریہ یوٹیوب

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button