ملک میں 15سے 18 سال کی عمر کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق تمام مرکزی ویکسی نیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہوگی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد 15سال کرتے ہوئے 15تا 18سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظور ی دے دی ہے۔ 

ویکسی نیشن کا آغاز 13ستمبر سے ہوگا۔ این سی او سی نے بتایا کہ 15 سے 18 سال تک کے بچوں کو فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق تمام مرکزی ویکسی نیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں ڈیڑھ ماہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے کم ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 18 سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ب فارم لازمی ہو گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا یہ بھی کہنا ہے کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں اسکولوں اور کالجوں میں ویکسی نیشن کریں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد اٹھارہ سال سے شروع ہوتی تھی۔ صرف مخصوص بیماریوں میں مبتلا بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button