رخصتی کے موقع پر منال کے ’نقلی‘ آنسو اور بہن ایمن کے اصلی آنسو

اداکارہ کی شادی پر شوبز شخصیات کی بھی بڑی تعداد دکھائی دی جن میں صبور علی، علی انصاری، فہد شیخ، کنزہ ہاشمی، ندا یاسر، اقرا عزیز اور یاسر حسین شامل تھے

ویب ٖڈیسک: معروف پاکستانی اداکارہ منال خان گزشتہ روز اداکار احسن محسن اکرام کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز آج سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں منال خان کو سرخ عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ احسن نے شادی کے دن کیلئے سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ منال کی بہن اداکارہ ایمن خان نے بھی تقریب میں خوب جلوے بکھیرے جنہوں نے سنہرے اور نارنجی رنگ کا جوڑا پہن رکھا تھا۔

انسٹاگرام پر اداکار جوڑے کے نکاح، مختلف رسومات اور رخصتی سمیت دیگر خوبصورت لمحات کی کچھ ویڈیوز زیرِگردش ہیں۔ نکاح کی ایک ویڈیو میں دلہن کی بہن ایمن خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور ان کے آنسو چہرے پر چھلک پڑے۔

اس کے برعکس اداکارہ منال خان اپنی شادی کے موقع پر بے حد خوش دکھائی دیں، رخصتی کی ایک ویڈیو میں فوٹوگرافر کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ شاٹ نہیں مِلا کوئی (صارفین اندازہ لگارہے ہیں کہ شاید منال کے رونے سے متعلق بات کی جارہی ہے) جس پر منال اپنے تھوک سے آنسو دکھانے کی کوشش کرتی ہیں اور ساتھ ہی کہتی ہیں یہ فیک آنسو ہیں،پھر منال کھلکھلا کر ہنس بھی دیتی ہیں۔

اداکارہ کی شادی پر شوبز شخصیات کی بھی بڑی تعداد دکھائی دی جن میں صبور علی، علی انصاری، فہد شیخ، کنزہ ہاشمی، ندا یاسر، اقرا عزیز اور یاسر حسین شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button