عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، اہلیہ کی مداحوں سے دعا کی اپیل

اس سے قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں معروف کامیڈین نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے لیے مدد طلب کی تھی

ویب ڈیسک: پاکستان کے سینیئر کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کردی ہے۔

فیس بک پر عمر شریف کے تصدیق شدہ پیج پر ان کی اہلیہ زرین عمر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عمر شریف کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

 

زرین عمر نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ برائے مہربانی جتنا ہوسکے ان کے لیے دعا کریں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں معروف کامیڈین نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے لیے مدد طلب کی تھی۔

وڈیو دیکھنےکے لئے پلے کے بٹن کو کلک کیجیے

ویڈیو پیغام میں عمر شریف کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے ،میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں ، عمران خان صاحب!جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آوز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل کامیڈین کے صاحبزادے جواد عمر کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ ان کے والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے۔

وڈیو دیکھنےکے لئے پلے کے بٹن کو کلک کیجیے

دوسری جانب  اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی و میزبان وسیم بادامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصدیق کی جاچکی  ہے کہ عمر شریف  جس بیماری میں مبتلا ہیں اس کا علاج دنیا کے صرف 3 ممالک ( امریکا ، جرمنی اور سعودی عرب ) میں ہوتا ہے لیکن کورونا کی صورتحال کے پیش نظر  یہ علاج تاخیر کا سبب بن سکتا ہے تاہم اگر ریاستی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تو امید ہے کہ یہ کام جلد ہوجائے۔

وڈیو بشکریہ یوٹیوب

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button