سعودی عرب میں 2024 سے برقی گاڑیاں تیار کی جائیں گی

کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ لیوسڈ ائیر ایک کلوواٹ آور میں4.5 میل کی رینج دے گی جو کہ ٹیسلا کی ماڈل ایس گاڑی سے زیادہ ہے

ویب ڈیسک: ‘لیوسڈ گروپ’ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں سعودی عرب میں برقی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دے گا۔

لیوسڈ کمپنی کے نائب سربراہ سعود العسکرکا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں برقی گاڑیوں کی فیکٹری لگانے کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

امریکی کمپنی لیوسڈ معروف کمپنی ‘ٹیسلا’ کے مقابل ہے اور سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے سرمایہ کاری کر کے 62 فی صد حصص حاصل کر لیے تھے. سعودی فنڈ کو امریکی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی لسٹنگ سے 22 ارب ڈالر کا منافع حاصل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آب زم زم اب روبوٹ پیش کریں گے

پچھلے ماہ کے دوران لیوسڈ کمپنی پہلی بار امریکی اسٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئی تھی اور اس کے حصص عوام کو خریداری کے لئے پیش کئے گئے تھے۔

لیوسڈ کمپنی اس سال ہی میں اپنی پہلی گاڑی لیوسڈ ائیر فروخت کے لئے پیش کرے گی جس کی امریکا میں قیمت 77 ہزار 400 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ لیوسڈ ائیر ایک کلوواٹ آور میں4.5 میل کی رینج دے گی جو کہ ٹیسلا کی ماڈل ایس گاڑی سے زیادہ ہے۔ گاڑی کی ٹوٹل رینج 517 میل تک ہے جو کہ ٹیسلا ماڈل ایس سے 26 فی صد زیادہ ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button