اب کالج کے طلبہ نہ امتحان دے سکیں گے نہ ہی پریکٹیکلز!!!

ویکسینیشن کے لیے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لینے کی ہدایت کی گئی ہے

کراچی: صوبہ سندھ میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی نے طلبہ و طالبات کی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سندہ میں طلبہ و طالبات ویکسین کے بغیر کالج میں داخل نہیں ہوسکینگے۔

طلبہ وطالبات کی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرتےہوئے واضح کیا ہے کہ 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخل نہیں ہوسکتے۔

اس کے علاوہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ وطالبات امتحان دے سکیں گے نہ ہی پریکٹیکلز دے سکیں گے۔Unvaccinated students will be denied admissions, exams in Sindh colleges

یہ بھی پڑھیے: ملک میں کورونا وائرس نے مزید 98 زندگیاں نگل لیں

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورونا سے بچاؤ کے لیے تعلیمی اداروں میں 17 سال اور اس سے زائد عمر طلبہ کی ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 6 دن کے اندر انتظامات مکمل کر کے ویکسینیشن کا آغاز کیا جائے گا، تدریسی عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگا۔ ویکسینیشن کے لیے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این سی او سی کی تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 6 تا 30 ستمبر تعلیمی اداروں کی بندش کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور این سی او سی کے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں 6 ستمبر سے 30 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے ۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button