کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو نے 180 میچز میں 110 بین الاقوامی گول کیے جبکہ ایرانی فٹبالر علی داعی نے 149 میچز میں 109 گول کیے تھے

ویب ڈیسک: پرتگالی فٹبالر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے آئر لینڈ کے خلاف 110 واں بین الاقوامی گول کر کے سابق ایرانی فٹبالر علی داعی کا 109 گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

پرتگال کی جانب سے دونوں گول ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور وہ اس کے بعد انٹرنیشنل مینز فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 180 میچز میں 110 بین الاقوامی گول کیے جبکہ ایرانی فٹبالر علی داعی نے 149 میچز میں 109 گول کیے تھے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button