پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منظور ہوگیا

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر سیریز کھیلی جائیں گی

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے ایک اچھی خبر، نیوزی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔

کیوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے سکیورٹی ماہر کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کپتان ٹام لیتھم نے ڈھاکا سے زوم پر بیان میں کہا کہ انہیں رگ ڈیکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے سیکورٹی ماہرین کرکٹ سیریز سے پہلے پاکستان پہنچ گئے

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ رگ ڈیکاسن نیوزی لینڈ کے لیے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، ان کی پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان ہے۔ کیوی میڈیا کے مطابق بورڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کو بھی دورہ پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر سیریز کھیلی جائیں گی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button