سندھ میں اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعلیمی ادارے 23 اگست کے بجائے 30 اگست کو کھولنے کا اعلان کیا تھا

کراچی: کورونا کی چوتھی لہر کے باعث حکومت سندھ نے صوبے میں اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی وبا کورونا سے مزید 75 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعلیمی ادارے 23 اگست کے بجائے 30 اگست کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اسکولوں کے بعد جامعات بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےسندھ حکومت کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button