فیس بک انتظامیہ نے متعدد صارفین کے ایف بی اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کیوں ڈیلیٹ کیے؟

فیس بک کے گلوبل تھریٹ انٹیلی جنس کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس آپریشن کا ہدف بھارت اور لاطینی امریکی ممالک تھے

ویب ڈیسک: دنیا کا سب سے بڑے اور مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم، فیس بک نے کئی ایسے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جو کورونا کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ فیس بک نے 65 ایف بی اکاؤنٹس اور انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس کو حذف کر دیا تھا جو ویکسین کے بارے میں غلط خبریں پھیلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ نے ڈیوائس کی میموری کو بچانے کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا

فیس بک کے گلوبل تھریٹ انٹیلی جنس کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس آپریشن کا ہدف بھارت اور لاطینی امریکی ممالک تھے۔ فیس بک انٹیلی جنس کے سربراہ کے مطابق لوگ بغیر تحقیق کے اپنے اکاؤنٹس سے مواد شیئر کرتے ہیں۔

انٹیلی جنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حذف شدہ اکاؤنٹس کے ذریعے فیس بک نے خبردار کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے انتباہ ہے کہ محتاط رہیں اور تحقیق کے بعد ہی کچھ شیئر کریں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button