واٹس ایپ نے ڈیوائس کی میموری کو بچانے کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا

ایپ کے بانی مارک زکربرگ نے جون میں ویو ونس نامی فیچر کا اعلان کیا تھا

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں مشھور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی تصاویر، ویڈیوز اور ایپ کی میموری کو بچانے کے لئے’ویو ونس’ فیچر متعارف کرایا ہے۔

نئے فیچر کے تحت اب بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ نے گروپ کال کرنے والوں کیلئے آسانی کردی

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کسی کو تصویر یا معلومات بھیجنا چاہتے ہیں اور آپ کو یقین نہیں ہے کہ اسے یہ معلومات  بھیجنی چاہئے یا نہیں، آپ اسے ویو ونس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے بھیج سکتے ہیں کیونکہ یہ معلومات بھیجے گئے شخص کو صرف ایک بار دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

واٹس ایپ کے بانی مارک زکربرگ نے جون میں ویو ونس نامی فیچر کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے جلد متعارف کرایا جائے گا، جبکہ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو یہ فیچر پچھلے مہینے سے پہلے سے ہی میسر ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button