پاکستان، ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائیگا

گرین شرٹس کی 11 رکنی اسکواڈ ٹیم پورا دن قرنطینہ میں گزارے گی اور تمام کھلاڑیوں کا کووڈ 19 ٹیسٹ کیا جائے گا

بارباڈوس: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے بارباڈوس پہنچ گئی ہے۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ آج کینسنٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کی 11 رکنی اسکواڈ ٹیم پورا دن قرنطینہ میں گزارے گی اور تمام کھلاڑیوں کا کووڈ 19 ٹیسٹ کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کے لئے منفی ٹیسٹ آنے کے بعد ہی گراؤنڈ میں جانے کی اجازت ہوگی۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ، اور زاہد محمود شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز بھی جیت لی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے باقی کھلاڑی پہلے ہی کیریبین میں موجود ہیں۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ اور چار ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول میں ترمیم کی گئی تھی، فکسچر کی تعداد پانچ سے کم ہو کر چار کردی گئی تھی۔

بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 28 جولائی کو کینسنٹن اوول، بارباڈوس میں شروع ہوگی، جبکہ باقی میچ 31 جولائی، یکم اگست اور 3 اگست کو گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

شیڈول:

28 جولائی: کینسنٹن اوول میں پہلا میچ
31 جولائی: گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا میچ
یکم اگست: گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں تیسرا میچ
اگست 3: گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں چوتھا میچ
اگست 12-16: سبینہ پارک میں پہلا ٹیسٹ
20-24 اگست: سبینا پارک میں دوسرا ٹیسٹ

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button