ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد کی جان چلی گئی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی

ویب ڈیسک: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23،087 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3،262 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد 1،011،708 تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 23 ھزار سے تجاوز کرگئی

این سی او سی کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49،412 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 369،245، خیبر پختونخوا میں 142،139، پنجاب میں 353،695، اسلام آباد میں 85،947، بلوچستان میں 29،681، آزادکشمیر میں 23،203 اور گلگت بلتستان میں 7،798 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اب تک پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10،964 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ سندھ میں 5،840، خیبر پختونخوا میں 4،423، اسلام آباد میں 796، گلگت بلتستان میں 124، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 614 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button