آزاد کشمیر کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟

وزیر اعظم کے عہدے کے لئے سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چودھری انوار الحق کو ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے

سلمان احمد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آزادکشمیر کے وزیر اعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کے لئے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی امین گنڈا پور نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں آزادکشمیر کے وزیر اعظم کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے ایوان میں سادہ اکثریت حاصل کرلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چودھری انوار الحق کو ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بھی اس معاملے پر مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آزادکشمیر کے وزیر اعظم کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیر میں 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور اسے سمپل میجارٹی حاصل ہوگئی ہے جبکہ پی پی پی 11 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button