آج سے سندھ بھر میں بارشوں کا امکان

کراچی اور حیدرآباد میں 25 اور 26 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: خلیج بنگال میں ہواکے کم دباؤ کی وجہ سے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے سندھ کا رخ کرسکتی ہیں جس کے باعث آج سے 25 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دو مختلف حادثات میں 13 افراد جانبحق، دو زخمی، 20 سے زائد لاپتہ

محکمہ موسمیات کا بتاناہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں 25 اور 26 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب، بلوچستان اورکشمیر کے بعض علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button