کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 37 افراد انتقال کرگئے

این سی او سی کے مطابق، اب تک ملک بھر میں 4،550،696 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک دی جا چکی ہے

ویب ڈیسک: کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 37 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22،848 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.25٪ تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، ملک بھر میں کورونا کے 2،145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 993،872 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کورونا کی وجہ سے مزید 37 افراد کی موت ہوگئی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 358،176، خیبر پختونخوا میں 140،962، پنجاب میں 351،000، اسلام آباد میں 84،842، بلوچستان میں 29،190 ، آزاد کشمیر میں 22،192 جبکہ گلگت بلتستان میں یہ 7،510 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں، جہاں 10،892 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ سندھ میں 5،737، خیبرپختونخوا میں 4،391 ، اسلام آباد میں 787 ، گلگت بلتستان میں 120 ، بلوچستان میں 319 اور آزاد کشمیر میں 602 اموات ہوئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق، اب تک ملک بھر میں 4،550،696 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک دی جا چکی ہے جبکہ 18،185،295 افراد کو ایک خوراک دی گئی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button