ملک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

نماز عید کے بعد شہری سنت ابراہیمی کے مطابق قربانی کا فریضہ ادا کریں گے

ویب ڈیسک: پاکستان میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہو رہے ہیں، انہیں مساجد اور کھلے میدانوں میں ادا کیا جارہا ہے۔ نماز عید کے بعد شہری سنت ابراہیمی کے مطابق قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: عیدالاضحی کے موقع پر گھروں کے اندر یا قریب قربانی پر پابندی عائد

وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں گزاریں گے اور وہیں عید کی نماز بھی پڑھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج دو جانوروں کی قربانی دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، لہذا حکومت نے عید کے موقع پر لوگوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button