ملک بھر میں ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائد

کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور اس طرح کے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے: پی ٹی اے

اسلام آباد: ملک بھر میں معروف ترین موبائیل ایپ ٹک ٹاک کو ایک بار پھر پاکستان میں بلاک کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں، پی ٹی اے نے ملک میں ٹک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی روک دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اب ٹک ٹاک آپ ملازمت کی تلاش میں بھی مدد فراہم کرے گا

پریس ریلیز کے مطابق، یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور اس طرح کے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک پر سندھ ہائی کورٹ نے بھی پابندی عائد کردی تھی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button