انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز بھی جیت لی

مانچسٹر میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا

ویب ڈیسک: تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

مانچسٹر میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، جب انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کے ہدف کو حاصل کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیلی جبکہ ڈیوڈ میلان نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار اوورز میں 28 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

اس سے پہلے ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان (24) ، صہیب مقصود (13) اور بابر اعظم (11) جبکہ عماد وسیم (3) ، شاداب خان (2) رنز جبکہ محمد حفیظ (1) پر آوٹ ہوئے۔

ایسے وقت میں، محمد رضوان نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، حسن علی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے 4 اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button