پاکستان میں کورونا کی وجہ سے مزید 37 افراد کی موت ہوگئی

این سی او سی کے مطابق، ملک بھر میں 2،532 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

ویب ڈیسک: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 37 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22،848 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25٪ تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، ملک بھر میں کورونا کے 2،145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 993،872 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق، ملک بھر میں 2،532 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 1،54،43،477 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں کورونا نے مزید 30 افراد کی جان لے لی

اس وقت سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 356،929، خیبرپختونخوا میں 140،818 ، پنجاب میں 350،618 ، اسلام آباد میں 84،722 ، بلوچستان میں 29،110 ، آزاد کشمیر میں 22،116 اور گلگت بلتستان میں 7،414 ہوگئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی، جہاں 10،881 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سندھ میں 5،720 ، خیبر پختونخوا میں 4،386 ، اسلام آباد میں 787 ، گلگت بلتستان میں 117 ، بلوچستان میں 319 اور کشمیر میں 601 افراد اپنی زندگی سے محروم ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق، اب تک ملک بھر میں 4،550،696 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک دی جاچکی ہے، جبکہ 18،185،295 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button