پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوینٹی میچ آج ہوگا

پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے دوسرے میچ میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دی تھی۔

ویب ڈیسک: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائیگا۔ میچ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان کے وقت رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے دوسرے میچ میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ کے لئے منتخب ٹیم پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ شعیب اختر نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان نے کیوں باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان پہلے ہی انگلینڈ سے ہار چکا ہے۔ آخری ٹی ٹونٹی میچ جیت کر گرین شرٹس نہ صرف سیریز جیت سکتی ہے بلکہ ون ڈے سیریز میں برابری بھی حاصل کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

کپتان بابر اعظم کی سربراہی میں ؎، قومی ٹیم 20 ماہ میں ٹی 20 سیریز نہیں ہاری ہے لیکن اب اس کا ریکارڈ خطرے میں ہے۔ ان کی قیادت میں، پاکستان کرکٹ ٹیم آخری بار نومبر 2019 میں آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہار گئی تھی۔

اس کے بعد گرین شرٹس نے زمبابوے، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی تھی۔

گذشتہ سال نیوزی لینڈ نے سیریز میں پاکستان کو شکست دی تھی لیکن بابر اعظم کی عدم موجودگی میں اس ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے تھے۔

آج کا میچ نہ صرف ٹیم کی کارکردگی بلکہ بابر اعظم کے ریکارڈ کے لئے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔ انگلینڈ کو شکست دینے سے قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں برابری دینے اور سیریز میں کپتان کی ناقابل شکست سیریز برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button