شلپا شیٹھی کا شوہر فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

عدالت میں راج کندرا کے خلاف ثبوت پیش کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ان کے دفتر سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی کرنسی ملی ہے

ویب ڈیسک: معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کی کرائم برانچ پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے کے الزام  میں راج کندرا کو پیر کے روز گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: فحش فلمیں بنانے والی بھارتی اداکارہ پر گینگ ریپ کا مقدمہ

رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ روز راج کندرا کو عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ وہ فحش فلموں کے کاروبار سے پیسے کما رہے تھے۔ بعد ازاں راج کندرا کو عدالت نے 23 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔

عدالت میں راج کندرا کے خلاف ثبوت پیش کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ان کے دفتر سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی کرنسی ملی ہے۔ انہوں نے عدالت سے کو بتایا کہ راج کندرا کا فون قبضے میں لے لیا گیا ہے جس کی فرانزک کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button