ملک میں کورونا نے مزید 30 افراد کی جان لے لی

سرکاری پورٹل کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 4.95 فیصد رہی

ویب ڈیسک: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 30 افراد کی موت ہوگئی ہے، جب کہ 2452 نئے کیس بھی سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی شماریاتی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49،503 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2،452 وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کورونا سے مزید 21 افراد کی موت ہوگئی

سرکاری پورٹل کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 4.95 فیصد رہی۔ پورٹل کے مطابق، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22،811 ہوگئی ہے اور کیسز کی کل تعداد 991،727 تک جا پہنچی ہے۔

اس کے علاوہ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 903 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 920،066 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 48،850 ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button