فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری ہوگیا

پولیس نے شہری کی درخواست پر مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا ہے

ویب ڈیسک: قومیں اپنے ہیروز سے پیار کرتی ہیں، ان کی عزت و تکریم کرتی ہیں، مگر پاکستان میں بسنے والے لوگوں کا ماجرا ہی الگ ہے۔

بہاولپور سے خبر آئی ہے کہ سابق اولمپیئن اور فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور سمیع اللہ خان کے مجسمے سے کوئی اسکی ہاکی اوربال چوری کرگیا ہے۔ بہاولپورمیں اولمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ اسپتال چوک پر لگایاگیا تھا جس میں اب ہاکی اوربال نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: افریقہ کہانی (سفرنامہ) قسط پندرھویں

ایک شہری کے مطابق  مجسمے سے پہلے بال چوری ہوئے تھے اور اب ہاکی بھی غائب ہوگئی ہے۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ سمیع اللہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رہے ہیں جو فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور ہوئے تھے اور انہوں نے ورلڈکپ سمیت دیگر کئی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button