دوحہ مذاکرات: فریقین افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہ کرسکے

دونوں فریق امن کوششوں کو جاری رکھنے پر متفق ہوگئے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک: افغان سیاسی گروپوں اور طالبان نمائندوں کے مابین قطر میں ہونے والے مذاکرات افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان سیاسی گروپوں اور طالبان کے نمائندوں کے مابین ہونے والی بات چیت ناکام ہوگئی ہے اور وہ افغانستان میں جنگ بندی پر راضی نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: شدید لڑائی کےبعد طالبان قندھار میں داخل ہوگئے

طالبان کے وفد کے سربراہ ملا عبد الغنی بردار نے کہا کہ عدم اعتماد ختم کرنے اور ذاتی مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے متحد ہونے کی کوشش کی جانی چاہئے۔

مذاکرات میں فریقین نے امن کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ عبداللہ عبداللہ کی قیادت میں 7 رکنی حکومتی وفد اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان 2 روز سے مذاکرات جاری تھے۔

مذاکرات کے بعد جاری کردہ مختصر بیان میں افغانستان میں لڑائی اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کیا گیا، لیکن دونوں فریق امن کوششوں کو جاری رکھنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button