پاکستان میں کورونا سے مزید 21 افراد کی موت ہوگئی

سرکاری پورٹل کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 5.34٪ رہی

ویب ڈیسک: عالمی سطح پر کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان میں مزید 21 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 2607 نئے کیس بھی سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48،816 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2،607 وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں کورونا پھر بڑھنے لگا، لاھور میں بھارتی قسم ڈیلٹا کے 50 کیس رپورٹ

سرکاری پورٹل کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 5.34٪ رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22،781 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 989،275 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 834 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد  کی کل تعداد 919،163 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 47،331 ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button