پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائیگا

پاکستان کے پاس آج ون ڈے سیریز کی ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینے کا بہترین موقع ہے

ویب ڈیسک: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا۔

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج پاکستان کے وقت شام 6.30 بجے ہیڈنگلے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے پاس آج ون ڈے سیریز کی ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینے کا بہترین موقع ہے۔

جب ٹی 20 کرکٹ کی بات آتی ہے تو پاکستان نام بہت عزت سے لیا جاتا ہے۔ گرین شرٹس نے اب تک 171 میچ کھیلے ہیں جب کہ کوئی دوسری ٹیم اب تک 150 ٹی ٹونٹی میچ بھی نہیں کھیلی ہے۔ اسی طرح، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ایک سو یا اس سے زائد فتوحات حاصل کی ہیں۔ پاکستان نے کھیل کے اس فارمیٹ میں اب تک 105 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

دونوں ٹیمیں آج 20 ویں بار ٹی 20 کے مقابلہ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگی۔ پاکستان کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں، جبکہ انگلش ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے۔

ٹیمیں:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد حفیظ، محمد رضوان، فخر زمان، حارث رؤف، فہیم اشرف، حسن علی، عماد وسیم، سرفراز احمد، شرجیل خان، اعظم خان، ارشد اقبال، محمد حسنین، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، صہیب مقصود اور محمد وسیم۔

انگلینڈ:  آئین مورگن (کپتان)، معین علی، جونی بیئرسٹو، ڈیوڈ میلان، لیوس گریگور ، جیک بال، لیام لیونگ اسٹون، جوس بٹلر، ٹام بنٹن، کرس جورڈن، ثاقب محمود، عادل راشد، ڈیوڈ ولی، ٹام کورن ڈیوڈ ولی، جیسن رائے اور میٹ پارکنسن۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button