سعودی عرب نے 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا

نائب وزیر حج کے اعلان کے مطابق، روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے نائب وزیر حج نے اعلان کیا ہے کہ حج کے بعد 25 جولائی سے عمرہ کی اجازت ہوگی۔

نائب وزیر حج کے اعلان کے مطابق، روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: قطر نے پاکستانیوں کے لئے آن ارائیول ٹوورسٹ ویزا کا اعلان کردیا

دوسری طرف، سعودی عرب میں نماز کے اوقات کے دوران دکانوں اور کاروبار کو جاری رکھنے کی اجازت ہے۔ سعودی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ شہریوں کو انتظار سے روکنے کے لئے دکانوں کو کھلا رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button