کیا ماہرہ خان ہالی ووڈ ھینڈسم ٹام کروز کے ساتھ فلم کرنے جارہی ہیں؟

"ٹام مائی لو ، مجھے افسوس ہے کہ یہ چیز لیک ہوگئی ہے۔ میں کوشش کر رہی تھی کہ اس کو خفیہ رکھ سکوں"

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے اصلی ایکشن ہیرو ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال پر سپر اسٹار ماہرہ خان کا ردعمل وائرل ہوگیا۔

ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے مداح ان کی شادی، ناک کی سرجری، پسندیدہ اسٹار اور اور باڈی شیمنگ کے ساتھ ساتھ ان کے ہالی ووڈ کی پہلی فلم کے بارے میں کچھ قیاس آرائیوں کے بارے میں بھی باتیں کیں۔

ایک صارف نے اداکارہ سے متعلق قیاس آرائی کی کہ آپ نے ٹام کروز کے ساتھ فلم سائن کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مہوش حیات نے بھائی کے ہمراہ مداحوں کو نیا چیلنج دیدیا

اس قیاس آرائی کے بارے میں ماہرہ خان نے جواب دیا ، "ٹام مائی لو ، مجھے افسوس ہے کہ یہ چیز لیک ہوگئی ہے۔ میں کوشش کر رہی تھی کہ اس کو خفیہ رکھ سکوں، لیکن اب میں ایسا نہیں کرسکتی، مجھے امید ہے کہ آپ پرجوش ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی ٹیم نے یہ لیک کردی ہے، لیکن خیر میں جلد آپ سے ملوں گی۔

ایسا لگتا ہے کہ ماہرہ خان نے یہ بات مذاق میں کہی ہے لیکن ماہرہ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں دی گئی۔

وڈیو بشکریہ یوٹیوب

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button