معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں

اداکارہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں

کراچی: متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ چند ماہ قبل اداکارہ نے مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ آج ڈیفنس فیز 2 کراچی میں نماز عشاء کے بعد ادا کی جائے گی اور تدفین کالاپل کے آرمی قبرستان میں ہوگی۔

اداکارہ نائلہ جعفری نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور 1990 میں ٹی وی میں اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ ایک بہترین اداکارہ تھیں۔ نائلہ جعفری کے مشہور ڈراموں میں مجھ کو سلانا، عکس، اک کسک رہ گئی، دیسی گرلز، تھوڑی سی خوشیاں شامل ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button