عید کے موقعے پر پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کے لئے خوشخبری

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کراچی اسلام آباد کیلئے 14پروازیں چلائی جائیں گی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کے لئے کراچی سے 20 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کیلئے 14 اور لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی، اس دوران بوئنگ777 طیارے استعمال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: قطر نے پاکستانیوں کے لئے آن ارائیول ٹوورسٹ ویزا کا اعلان کردیا

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کراچی اسلام آباد کیلئے 14پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد کیلئے یومیہ4پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے دبئی سے پاکستان کے لئے 10 ، دوحہ سے 6 اور بحرین سے 2 پروازیں چلائے گی۔ خلیجی ممالک سے فلائٹ آپریشن 6 جولائی سے جاری ہے اور 18 جولائی تک مکمل ہوجائے گا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button