صدر مملکت عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا

'میرے لیے  پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے، نوجوان پاکستان کی تعمیر میں دلچسپی لیں یہ آپ کا ملک ہے'

ویب ڈیسک: صدر ڈاکٹر عارف علوی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹوک جوائن کرلیا ہے۔

صدر کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق، صدر پاکستان بھی ٹِک ٹاک پر موجود ہیں۔

صدر کے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ٹِک ٹاک صارفین کے لئےمتاثر کن ویڈیوز شیئر کرتے رہیں گے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک پر صدر پاکستان کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ‘میں پاکستان کا خواب دیکھنے والا ہوں، جو ہر چیز میں روشنی کی کرن دیکھتا ہے،  میرے لیے  پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے، نوجوان پاکستان کی تعمیر میں دلچسپی لیں یہ آپ کا ملک ہے’۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپ میں غیر اخلاقی مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے پاکستان میں عدالتوں کے ذریعہ کئی بار ٹِک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button