پاکستان انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی آج ہوگا، ایک اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

پی سی بی کے مطابق، فاسٹ بولر حسن علی اپنی بائیں ٹانگ میں تناؤ کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے پہلے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کو پہلے میچ سے باہر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

پی سی بی کے مطابق، فاسٹ بولر حسن علی اپنی بائیں ٹانگ میں تناؤ کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے اور انہیں ٹرینٹ برج میں 16 جولائی کو شیڈول میچ کے لئے احتیاط کے طور پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ میڈیکل پینل دوسرے ٹی 20 میچ سے پہلے حسن علی کا جائزہ لے گا۔ میڈیکل پینل کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ حسن علی میچ میں حصہ لیں گے یا نہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button