واٹس ایپ پر اب موبائل فون کے بغیر بھی میسج ممکن ہوگا

واٹس ایپ کے مطابق، نیا فیچر ابتدائی طور پر صارفین کے محدود گروپ میں متعارف کرایا جائے گا

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نئی فیچر پر کام کرنا شروع کردیا ہے جس کے ذریعے صارفین موبائل فون استعمال کیے بغیر میسج بھیج سکینگے۔

برطانوی نشریاتی کارپوریشن (بی بی سی) کی ایک رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ ایک ایسی سپورٹ فیچر پر کام کر رہا ہے جو اپنے پلیٹ فارم پر موجود اکاؤنٹ کو ایک وقت میں ایک سے زیادہ ڈیوائس پر استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ نئی فیچر کے تحت، صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے چار ڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے اور موبائل فون کی بیٹری ڈیڈ ہونے پر بھی میسجز بھیجیں گے۔

فی الحال واٹس ایپ صارفین کو موبائل فون سے ڈیسک ٹاپ اور ویب ایپس سے رابطہ قائم کرنے اور پیغامات وصول کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن واٹس ایپ کی نئی خصوصیت کے تحت آنے والے دنوں میں صارفین موبائل فون کی بیٹری مردہ ہونے کے باوجود بھی میسجز بھیج اور وصول کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ صارفین کیلئے جلد نئی تبدیلی ہونے والی ہے

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے تحت، صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ اور فیس بک پورٹل سے بیک وقت 4 ڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق، نیا فیچر ابتدائی طور پر صارفین کے محدود گروپ میں متعارف کرایا جائے گا۔ جیسے جیسے اس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، یہ تمام صارفین کو متعارف کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کے حریف سگنل سمیت بہت سی دیگر میسجنگ ایپس میں پہلے سے ہی یہ خاصیت موجود ہے جس میں سائن اپ کرنے کے لئے فون کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن مسیجز کا تبادلہ نہیں ہوتا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button