مہوش حیات نے بھائی کے ہمراہ مداحوں کو نیا چیلنج دیدیا

مہوش حیات نے گذشتہ سال بھی اسی طرح کی ایک ویڈیو اپنے بھائی کے ساتھ ایک اور گانے پر شیئر کی تھی جسے بھی بہت پسند کیا گیا تھا

نبیلہ طاہر 

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھائی دانش حیات کے ہمراہ نیا ڈانس چیلنج متعارف کروادیا۔

انسٹاگرام پر مہوش حیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مہوش حیات کو بھائی کے ہمراہ گانے پر ڈانس چیلنج پورا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ پارٹنر کے ساتھ کیا گیا نیا چیلنج، جب کہ انہوں نے مداحوں کو بھی یہ چیلنج پورا کرنے کا کہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)


دوسری جانب اداکارہ کی نئی ڈانس چیلنج ویڈیو کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی ہے جسے اب تک پانچ لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔ ادھر دانش حیات کو لمبے بالوں کے باعث مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

مہوش حیات نے گذشتہ سال بھی اسی طرح کی ایک ویڈیو اپنے بھائی کے ساتھ ایک اور گانے پر شیئر کی تھی جسے بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔

حال ہی میں ‘دی لوڈ ویڈنگ’ اداکارہ نے اسکردو پاکستان میں اپنی چھٹیاں گزارنے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں،مہوش کو درختوں سے چیری توڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button