آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے گروپس تشکیل دے دیے

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا، میچوں کی میزبانی ہندوستانی بورڈ کے عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگی

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے گروپس تشکیل دے دیئے۔

آئی سی سی کے تشکیل کردہ گروپ کے مطابق، پاکستان اور بھارت سپر 12 کے گروپ ٹو میں ہونگے، نیوزی لینڈ اور افغانستان بھی گروپ ٹو میں ہیں، جبکہ گروپ ٹو میں دو کوالیفائر بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ورلڈکپ یو اے ای اور عمان منتقل کرنے کی تصدیق کردی

سپر 12 میں گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں، جبکہ گروپ ون میں دو کوالیفائر بھی شامل ہوں گے۔

راؤنڈ ون کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں، جبکہ راؤنڈ ون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا، میچوں کی میزبانی ہندوستانی بورڈ کے عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button