انتہائی چھوٹےکپڑے پہننے پر ترک باڈی بلڈر کو امریکی ایئرلائین نے جہاز سے اتاردیا

ہوائی جہاز کے عملے کی رائے تھی کہ بہت ہی چھوٹے کپڑے پہننے سے جہاز میں موجود دوسرے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا

ویب ڈیسک: ترکی کے باڈی بلڈر اور سوشل میڈیا انفلونسر ‘ڈینز سیپینار’ کو مختصر لباس پہننے پر امریکی ہوائی جہاز سے اتار لیا گیا۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق جب 8 جولائی کو ترکی کا باڈی بلڈر ٹیکساس سے میامی جانے کے لئے ایئرپورٹ پہنچی تو امریکی ایئر لائن کے عملے نے انہیں طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا کیونکہ اس نے بہت کم کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

ہوائی جہاز کے عملے کی رائے تھی کہ بہت ہی چھوٹے کپڑے پہننے سے جہاز میں موجود دوسرے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترک باڈی بلڈر نے اس واقعہ کو اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شیئر کیا اور کہا، "کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹیکساس ایئرپورٹ پر میرے ساتھ کیا ہوا؟”

"عملے نے مجھے سفر سے روک دیا اور کہا کہ آپ نے بہت چھوٹے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے: مغربی لباس پہننے کی وجہ سے علیزے شاہ شدید تنقید کی زد میں

انہوں نے کہا ، "میں آزادی کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ آئی تھی، لیکن امریکی ایئر لائن کے عملے کے مضحکہ خیز سلوک سے میں حیرت زدہ ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا ، "میں ایک ایتھلیٹ ہوں، میں کبھی بھی ایسے کپڑے نہیں پہنتی جو کسی کو پریشان کریں،  میں   اتنی سمجھدار اور مہذب ہوں،  میں یہ جانتی ہوں مجھے کونسا لباس پہننا ہے اور کونسا نہیں ۔

اس سلسلے میں، امریکی ایئرلائن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 8 جولائی کو مختصر کپڑے پہننے کی وجہ سے ایک مسافر کو امریکی ایئر لائن کے ذریعے سفر کرنے سے روکا گیا، تمام مسافروں کو مناسب لباس پہننا چاہئے، ہماری پروازوں میں نامناسب کپڑے کی اجازت ہر گز نہیں ہے. ایئر لائن کا کہنا ہے کہ بعد میں انہیں میامی کے لئے ایک اور فلائٹ میں بھیجا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 26 سالہ سیپینار ترکی سے امریکا اپنے باڈی بلڈنگ کیریئر میں مزید ترقی کرنے  کے لیے  منتقل ہوئی تھیں  جبکہ وہ ترکی کی پہلی خاتون ہیں جنھیں انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈرز (IFBB) کا درجہ ملا ہے۔

وڈیو بشکریہ: یوٹیوب

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button