پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز

ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 11.50 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2،40 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.5 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے

سلمان احمد

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 11.50 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2،40 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.5 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.40 روپے پیسے اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں ہیں۔ پٹرولیم لیوی میں تبدیلی کی وجہ سے قیمتوں میں تبدیلی آسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کل لیا جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button