پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے شیڈیول میں تبدیلی کا امکان

اگر آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی تو سپرلیگ کو ری شیڈول کیا جائیگا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال فروری، مارچ میں آسٹریلیا کے مجوزہ دورہ پاکستان کے باعث پی ایس ایل کا انعقاد مشکل ہے۔ اگر آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی تو سپرلیگ کو ری شیڈول کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے لئے رمضان کے مہینے اور مئی جون کی ونڈو پر غور کیا جاسکتا ہے کیونکہ جب پی ایس ایل اپریل سے مئی میں شیڈول ہوتا ہے تو آئی پی ایل سے ٹکراؤ کا امکان رہتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے مقابلے میں بین الاقوامی کرکٹ کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے متعلق تمام فیصلے فرنچائزز کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں گے اور پی سی بی جلد فرنچائز مالکان کا اجلاس طلب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائزز لیگ کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں اور ان سے مشاورت کی جائے گی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button