انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

انگلینڈ کی نصف ٹیم 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی لیکن چھٹی وکٹ کی شراکت میں جیمز وینس اور لیوس گریگوری نے ذمہ داری سے اننگ کھیلی

ویب ڈیسک: انگلینڈ نے تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلش ٹیم نے 48.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور یوں گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے جیت لی

اس سے قبل برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کے لئے اننگز کا آغاز اچھا نہیں ہوا اور اوپنر فخر زمان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن امام الحق اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لئے 92 رنز کی شراکت کی۔

امام 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان، کپتان بابر اعظم کے ساتھ کریز پر کھڑے ہوگئے۔

بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 14 ویں سنچری مکمل کی اس کے بعد رضوان نے 8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی بنائی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کے لئے بابر اعظم اور محمد رضوان نے بالترتیب 158 اور 74 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائن کاریں نے 5 اور ثاقب محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی اننگز

گرین شرٹس کے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور 53 کے مجموعی اسکور کے ساتھ دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی نصف ٹیم 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی لیکن چھٹی وکٹ کی شراکت میں جیمز وینس اور لیوس گریگوری نے ذمہ داری سے اننگ کھیلی اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انگلش ٹیم نے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button