لندن میں طوفانی بارشوں کے باعث سڑکوں پر سیلابی صورتحال، ٹرین سروس معطل

سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں کہ انہوں نے 20 سالوں میں لندن میں اتنی تیز بارش نہیں دیکھی

مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک لندن میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں پانی سے بھر گئیں ہیں اور سیلاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے جبکہ ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق بارشوں نے بارنس، رینز پارک اور رچمنڈ سمیت جنوب مغربی لندن کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ گولڈرز گرین اور ہائی گیٹ سمیت شمالی لندن کے متعدد علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ترکی میں بس حادثے میں پاکستانیوں سمیت 12 افراد جانبحق, 26 زخمی

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

بارش کے بعد، امدادی کارکن گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں کہ انہوں نے 20 سالوں میں لندن میں اتنی تیز بارش نہیں دیکھی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button