سنیل شیٹھی کا اپارٹمینٹ کیوں اور کس لئے سیل کیا گیا؟

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران صورتحال کی سنگینی کسی حد تک کم ہوگئی تھی، لیکن یہ نیا 'ڈیلٹا ویریئنٹ' نہ صرف بھارت کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ بن گیا ہے

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی ممبئی میں جن اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں، وہاں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان اپارٹمینٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کے اپارٹمنٹ کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے سیل کردیا۔ بھارت میں، کورونا وائرس کا ایک نیا ویریئنٹ ڈیلٹا دنیا کے لئے خطرہ بن گیا ہے، جو ہندوستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈیلٹا وائرس نے بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کے ممبئی اپارٹمنٹ ‘پرتھوی’ پر بھی حملہ کردیا ہے۔ اپارٹمنٹ میں 5 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور ان سب میں ڈیلٹا کی قسم پائی گئی جس کے بعد اپارٹمنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ماڈل نایاب علی کے قتل سے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اسسٹنٹ میونسپل کارپوریشن پرشانت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکار سنیل شیٹی اپارٹمنٹ کے اے ونگ میں رہتے ہیں۔ تاہم، کورونا کیسز بی ونگ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس لئے سنیل شیٹی کا پورا کنبہ محفوظ ہے۔

دوسری جانب اداکار سنیل شیٹی کے ترجمان نے کہا کہ وہ ان دنوں کام کے لئے ممبئی سے باہر ہیں لیکن گھر میں ان کا کنبہ محفوظ ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران صورتحال کی سنگینی کسی حد تک کم ہوگئی تھی، لیکن یہ نیا ‘ڈیلٹا ویریئنٹ’ نہ صرف بھارت کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button