آخری ایک روزہ میچ، قومی ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا

دونوں ٹیمیں کل برمنگھم پہنچیں جہاں انہوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ کی مشق کی

ویب ڈیسک: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیمیں کل برمنگھم پہنچیں جہاں انہوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ کی مشق کی۔ قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کے لئے آج کا میچ جیتنا ہے۔آخری ون ڈے میں پاکستان سے ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔

پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان 52 رنز سے ہار گیا۔ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ پر حکمرانی برقرار، ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر

دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ پاکستان انگلینڈ کے طے کردہ 248 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم فی الحال انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ 8 سے 20 جولائی تک میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

میچ پاکستان کے وقت شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button