اب ٹک ٹاک آپ ملازمت کی تلاش میں بھی مدد فراہم کرے گا

ٹک ٹوک کے مطابق، اس خدمت کا مقصد ٹِک ٹاک کو عوامی مفاد میں بہتر بنانا اور اپنے صارفین کو ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے

بیجنگ: ٹک ٹوک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد فراہم کرے گی۔

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹوک نے اپنے صارفین کے لئے "ریزیومے” کے نام سے ایک سروس کا آغاز کیا ہے جو آپ کو نوکری تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

فی الحال ٹک ٹوک کی یہ سروس امریکہ میں آزمائشی طور پر شروع کی جا رہی ہے۔ اس سروس کی بدولت افرادی قوت کے اداروں تک اپنا سی وی اور ملازمتی کوائف بھیجا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ صارفین کیلئے جلد نئی تبدیلی ہونے والی ہے

ٹک ٹوک کے مطابق، اس خدمت کا مقصد ٹِک ٹاک کو عوامی مفاد میں بہتر بنانا اور اپنے صارفین کو ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹوک نے اپنی خدمات کو کامیاب بنانے کے لئے دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں اور اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے، جس میں ٹارگٹ ، ڈبلیو ڈبلیو ای، ALO یوگا اور دیگر شامل ہیں۔ ٹک ٹوک صارفین نے اس سروس کو ایک اچھی سہولت قرار دیا ہے۔

ٹک ٹوک نے ایک الگ ویب سائٹ بھی قائم کی ہے جہاں ویڈیو سی وی اور ٹیکسٹ ڈیٹا بھیجا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button