ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور آندھی سے 10 افراد جاں بحق

تیز ہواؤں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں درختوں اور سائن بورڈ کو اکھاڑ پھینکا ہے

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بارش سے مختلف علاقوں کے متعدد مکانات شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے چار کا تعلق مانسہرہ سے تھا اور ایک کا تعلق ترگر سے تھا۔

دریائی کٹاؤ سے چترال اور اپر چترال گلگت روڈ آمدورفت کےلیے بندہوگئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہےکہ چترال بونی روڈ بند ہونے سے متبادل راستہ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی، ریسکیو آپریشن مکمل

ادھر بلوچستان کے علاقے بارکھان میں موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندیوں میں طغیانی آگئی ہے اور دیہی علاقوں کے ساتھ شہر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ضلع کوہلو میں بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تیز ہواؤں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں درختوں اور سائن بورڈ کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ فیصل آباد میں سمندری روڈ پر فیکٹری کی دیوار گرنے سے دو موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگئےہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button